دوحہ میں جاری پندرہویں ایشین گیمز کے کبڈی ایونٹ

پاکستان نے جاپان کو سولہ کے مقابلے میں چونتیس پوائنٹس سے ہرا دیا

ہفتہ 2 دسمبر 2006 16:56

دوحہ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین02دسمبر2006 ) دوحہ میں جاری پندرہویں ایشین گیمز کے کبڈی ایونٹ میں پاکستان نے جاپان کو سولہ کے مقابلے میں چونتیس پوائنٹس سے ہرا دیا جبکہ بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی۔

(جاری ہے)

پاکستان کی طرف سے کپتان محمد اکرم، ناصر علی اور واجد علی نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ دوسری جانب بھارت نے بنگلہ دیش کو اکیس کے مقابلے میں چالیس پوائنٹس سے ہرایا۔