کوئٹہ ‘ میان غنڈی کے قریب سوزوکی اور کوسٹر میں تصادم ‘ 2افراد جاں بحق ‘ خواتین سمیت17افراد زخمی

ہفتہ 2 دسمبر 2006 17:58

کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین02دسمبر2006 ) صوبائی دار الحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے میان غنڈی کے قریب سوزوکی اور کوسٹر میں تصادم کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ خواتین سمیت17افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز کوئٹہ کے نواحی علاقے میان غندی کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی منی کوسٹر اور سوزوکی میں تصادم کے نتیجے میں2افراد جاں بحق جبکہ 17افراد زخمی ہوگئے جن میں گل،ظہور احمد، فضل اللہ ، عبدالحمید، مسماة آمنہ بی بی ، فواد، نفیس ، تاج ، جمشید، وحید ، طارق ،ظفر ،عابداورخاتون سمیت 4 دیگر افراد شامل ہیں۔

جنہیں سول ہسپتال کوئٹہ پہنچا دیا گیا جبکہ مرنے والوں کے نام معلوم نہ ہوسکے ذرائع کے مطابق لاشیں مستونگ روانہ کردی گئی ہیں تاہم پولیس نے مرنے والوں کی تصدیق نہیں کی۔