عراق،یکے بعد دیگر تین بم دھماکوں،فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں128افراد ہلاک،درجنوں زخمی ، عراقی فورسز کا 35مشتبہ افراد کو گرفتار اور کئی یرغمالیوں کو رہا کرانے کادعوی ، عراقی فورسز3 سے 6 ماہ میں شمالی عراق کا کنٹرول سنبھال لیں گی،امریکہ ۔اپ ڈیٹ

ہفتہ 2 دسمبر 2006 22:56

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2دسمبر۔2006ء) عراق میں تین خود کش کار بم دھماکوں فائرنگ اور دیگر تشدد کے واقعات میں 128افراد ہلاک اوردرجنوں زخمی ہو گئے ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے،عراقی افواج نے مزاحمت کاروں کے ٹھکانوں پر دھاوا بول کر35افراد کو گرفتاراور چند یرغمالیوں کو رہا کروانے کا دعوی کیا ہے ۔دوسری جانب امریکی فوج نے کہا ہے کہ عراقی فورسز تین سے چھ ماہ کے دوران شمالی عراق کا کنٹرول سنبھال لیں گی ۔

عراقی حکام کے مطابق بغداد میں تین خود کش کار بم دھماکوں میں 90افراد ہلاک ہو گئے ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس دھماکے میں 85سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے یہ دھماکہ وسطی بغداد کے ایک مصروف ترین مارکیٹ میں ہوئے ۔ شیعہ اکثریتی علاقے الصدریہ میں یہ بم 100 میٹر کے فاصلے پر نصب کیے گئے تھے اور تقریباً ایک ہی وقت پر پھٹے۔

(جاری ہے)

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ دھماکے ایک سبزی کی مارکیٹ میں ہوئے جہاں اس وقت زیادہ تر خواتین خریدار موجود تھیں۔

’دھماکے بعد وہاں لاشیں ہی لاشیں بکھر گئیں۔ ہلاکتیں بڑھنے کاخدشہ ظاہر کیا ہے تاہم دھماکوں کے فوری بعد علاقے کو عراقی اور امریکی سیکورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا اور زخمی کو بغداد کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کرنے کے بعد کئی زخمی ہسپتال میں پہنچتے ہی دم توڑ گئے جبکہ ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ شمالی بغداد میں نامعلوم مسلح افراد نے نجف جانے والے قافلے پر فائرنگ کرکے 5افراد ہلاک کو ہلاک کردیا بغداد ہی میں وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار کیپٹن حیدرموسیٰ کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا جبکہ مصعب اور یوسفیہ کے علاقوں میں بم دھماکوں میں ایک پولیس اہلکار سمیت3افراد ہلاک اور6زخمی پولیس اہلکار زخمی ہو گئے سماوا میں پولیس اور مزاحمت کاروں کے درمیان مسلح جھڑپ میں ایک14سالہ راہ گیر فائرنگ کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا بغداد کے یرموک ہسپتال کے باہر مسلح افراد نے پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک اور دو کو زخمی کردیا لیکن ہسپتال کے سیکورٹی گارڈ نے بتایا کہ دو کاروں میں سوار مسلح افراد نے ہسپتال میں گھسنے کی کوشش تھی اورمحافظوں سے فائرنگ کہ تبادلہ میں 3افراد ہلاک اور ساتھ زخمی ہوگئے بغداد کے ضلع عادل میں راکٹ کے حملے میں دو افراد مارے گئے خالص کے قریب مسلح افراد نے جنازے پر حملہ کرکے 2افراد کو ہلاک اور تین کوزخمی کردیا،بعقوبہ میں امریکی اورعراقی افواج نے مزاحمت کاروں کے ٹھکانوں پر دھاوا بول کر35افراد کو گرفتارکرلیا اور کچھ یرغمالیوں کو رہا کروا لیا سکندریہ میں ایک بم دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا معصیب میں پولیس کو ایک نوجوان کی لاش ملی ہے جس تشدد کے بعدفائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا تھا موصل میں مزاحمت کاروں نے ایک کنٹریکٹر کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا بغدادمیں ایک ٹرک نے بس اسٹیشن پر کھڑے ہوئے لوگوں کو روند دیا جس کے نتیجے میں18افراد ہلاک اور8زخمی ہو گئے دوسری جانب امریکی فوج نے کہا ہے کہ عراقی فورسز تین سے چھ ماہ میں شمالی عراق میں سیکیورٹی کی ذمہ داری سنبھال لیں گی ۔

دوسری جانب بغداد میں آپریشن کے دوران تینتالیس مذاحمت کارروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔شمالی عراق میں تعینات امریکی فوج کے کمانڈر میجر جرنل بینجمن مکسون نے کہا ہے کہ عراقی فورسز تین سے چھ ماہ میں شمالی عراق میں سیکیورٹی کی ذمہ داری سنبھال لیں گی ۔تاہم انھوں نے خیال ظاہر کیا کہ عراق کی سیکیورٹی فورس اور حکومت کو طویل المیاد عرصے تک امریکی حمایت کی ضرورت ہوگی ۔انھوں نے کہا کہ عراقی فوج کے چاروں ڈویڑن کی کمانڈ آئندہ سال فروری تک عراقی وزارت دفاع کو سونپ دی جائے گی ۔۔

متعلقہ عنوان :