Live Updates

عمران خان ‘نوازشریف سے ملاقات کیلئےکل لندن جائیں گے

اتوار 3 دسمبر 2006 16:14

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03دسمبر2006 ) تحریک انصاف پاکستان کے چیئرمین عمران خان ‘مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف سے ملاقات کیلئے کل (سوموار )لندن جائیں گے ۔عمران خان 5دسمبر کونوازشریف سے ملاقات کرینگے ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران دونوں جماعتوں کے درمیان پارلیمنٹ سے استعفے دینے اورملک میں حکمرانوں کے خلاف تحریک چلانے کے حوالے سے معاملات زیربحث آئیں گے ۔امکان ہے کہ اس ملاقا ت کے دوران پارلیمنٹ سے استعفے دینے کے حوالے سے فائنل تاریخ اورطریقہ کار طے کرلیاجائیگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات