حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں ، انتخابات میں مسلم لیگ (ن) پورے ملک میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ میاں محمد نواز شریف

اتوار 3 دسمبر 2006 17:01

کوٹری (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03دسمبر2006 ) مسلم لیگ ( ن ) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ اب حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں اور 2007 کے انتخابات میں عوامی سیلاب کے ذریعے مسلم لیگ (ن) پورے ملک میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی یہ بات انہوں نے مسلم لیگ ( ن) تعلقہ کوٹری کے صدر نثار چانڈیو سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں کی جائے گی ہمارے دور اقتدار میں پاکستان ایٹمی طاقت بنا ملک میں مثالی ترقیاتی کا م کرائے گئے یہی وجہ تھی کہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں ہماری پارٹی نے بھرپور کامیابی حاصل کی مگر ہم پر شب خون مار کرہماری حکومت پر قبضہ کیا گیا مگر وہ وقت دورنہیں جب ہماری حکومت ہوگی اور انتخابات میں ہمارے نمائندے کامیاب ہوکر ایونوں میں عوام کے حقوق کی بات کریں گے انہوں نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں پر زور دیا کہ وہ گھر گھر جاکر مسل لیگ ( ن ) کا پیغام پہچائیں اور عوام کو باور کرائیں کہ آئندہ الیکشن میں ایسے افراد کو کامیاب کریں جو کہ ملک میں جمہوریت کے لئے کام کررہے ہوں ۔