بلوچستان کے دو مختلف علاقوں میں بم کے زور دار دھماکے

اتوار 3 دسمبر 2006 00:49

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3دسمبر۔2006ء) بلوچستان کے دو مختلف علاقوں میں بم کے زور دار دھماکے ہوئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،پہلا دھماکہ نوشکی میں رات کو ایک کھلے میدان میں رکھے گئے بم سے ہوا،پولیس حکام کے مطابق دھماکے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا،دوسرا دھماکہ مستونگ بازار میں ہوا،پولیس حکام نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ دھماکے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :