اسلامی قبائلی جرگہ کے فیصلے سے لاتعلقی،جے یوآئی نے ضمنی الیکشن کی حمایت کردی

پیر 4 دسمبر 2006 19:47

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4دسمبر۔2006ء) باجوڑ ایجنسی میں جمعیت العلماء اسلام ایک اہم اجلاس رکن قومی اسمبلی مولانا محمد صادق کی صدارت میں ہوا اجلاس میں سینیٹر مولانا عبدالرشید،مولانا عبیداللہ،مولانا سعیداللہ مولانا فاضل،مولانا شیراحمد ملک شیر محمد نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ باجوڑ میں دس جنوری کوحلقہ این اے44پر ہونے والی ضمنی انتخابات ملک کی آئین اورقانون کے مطابق درست ہیں اوراس میں ہر قبائل کوحصہ لینے کا قانونی حق حاصل ہے اس میں ازادحیثیت سے ہرقبائل الیکشن لڑسکتا ہے چونکہ سیاسی پارٹیاں پارٹی لیول پر الیکشن میں شمولیت نہیں کرسکتی اس لیے جمعیت نہ تو کئی امید وار نامزد کرے گا اورنہ کسی کوروکنے کی کوشش کریگی مولانا محمدصادق باجوڑ میں ایم ایم اے کے امیر ہیں ان کی پارٹی نے فیصلہ کیاہے وہ الیکشن میں کسی قسم کی رخنہ اندازی کی حق میں نہیں ہے اورنہ کسی قسم کی رکاوٹ ڈالنے کا ارادہ ہے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اورضمنی الیکشن بھی جمہوریت کا حصہ ہیں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہم نہ تو کسی کی حمایت کرتے ہیں اورنہ کسی کوروکتے ہیں پارٹی پرامن جمہوریت کی حق میں ہے اورآئین کے مطابق ضمنی الیکشن درست ہیں واضح رہے کہ گزشتہ روز باجوڑ ایجنسی میں مستعفی ایم این اے ہارون الرشید کی صدارت میں ہونے والے ایک جرگہ نے کہاتھا کہ وہ ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کریں گے اورخود الیکشن میں حصہ لیں گے نہ کسی کواس عہدوں پر شریک ہونے یں گے بلکہ اس عمر کی سخت مزاحمت کی جائے گی جبکہ جے یوآئی ف نے اس الیکشن کی حمایت کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :