تھائی لینڈ میں بم دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 7افراد ہلاک‘ 13 زخمی

بدھ 6 دسمبر 2006 12:25

بنکاک (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین06دسمبر2006 ) تھائی لینڈ میں بم دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت سات افراد ہلاک اور تیرہ زخمی ہوگئے ہیں۔ ایک برطانوی ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق جنوبی صوبے یالا کے ضلع بنانگ سٹار میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک اور چار کو زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

ادھر یالا میں ایک اور کارروائی کے دوران فوج کی گشتی پارٹی پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں دو فوجی زخمی ہوگئے۔

صوبہ پٹانی میں پولیس کی ایک گشتی پارٹی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے اسی علاقے میں ایک اور کارروائی کے دوران دو افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا ہے بنکاک کے جنوب میں مسلح افراد نے ایک مسافر بس پر فائرنگ کردی جس سے چھ افراد زخمی ہوگئے جن میں سے تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔