صدر جنر ل پرویز مشر ف بلوچستان کے تین روزہ دورے پر جمعرات کو کو ئٹہ پہنچیں گے

بدھ 6 دسمبر 2006 12:36

کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین06دسمبر2006 ) صدر جنر ل پرویز مشر ف بلوچستان کے تین روزہ دورے پر جمعرات کو کو ئٹہ پہنچیں گے ۔ کو ئٹہ میں قیام کے دوران صدر 38 کروڑ روپے کی مالیت سے تعمیر ہونے والے کڈ نی سنٹر کا افتتاح کر یں گے۔

(جاری ہے)

اور مسلم لیگ ضلع کو ئٹہ کے زیر اہتمام ایک جلسہ سے خطاب بھی کر یں گے۔ دوسر ے روز صدر جنر ل پرویز مشرف کو ئٹہ کے تاریخی اسٹاف کا دور ہ کر یں گے اور وہاں فو جی افیسران سے خطاب بھی کر یں گے، دورے کے آخری روز صدرپر ویز مشر ف کو ئٹہ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر یں گے جس میں بلوچستان کی مالی مشکلات اور صوبے میں جاری ترقیاتی عمل کا جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :