ہاشو گروپ گوادرکی تعمیروترقی کیلئے اورسیاحت کے فروغ کوشاں ہے، صدر الدین ہاشوانی

ہمارے ایک منصوبے کا گوادر میں گزشتہ ہفتے صدر مملکت افتتاح کرچکے ہیں ، مزید کئی منصوبے بھی جلدشروع کئے جائینگے۔ پریس کانفرنس سے خطاب

بدھ 6 دسمبر 2006 16:40

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین06دسمبر2006 ) ہاشو گروپ گوادرکی تعمیروترقی کیلئے اورسیاحت کے فروغ کوشاں ہے، ہمارے ایک منصوبے زیور پرل کانٹی نینٹل ہوٹل گوادر کاگزشتہ ہفتے صدر مملکت افتتاح کرچکے ہیں جبکہ مزید کئی منصوبے بھی جلدشروع کئے جائیں گے۔ یہ بات ہاشو گروپ کے چیئرمین صدرالدین ہاشوانی نے بدھ کو مقامی ہوٹل میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران بتائی۔

انہوں نے بتایاکہ زیور پی سی ہوٹل ایک ارب روپے کی لاگت سے تقریبا ڈھائی سال کے عرصے میں مکمل ہوا ہے جہاں 300 مقامی افراد کوروزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایاکہ پانی کے حصول کیلئے ایک ڈپ سیلینشین پلانٹ بھی لگایا گیا ہے جس کے ذریعہ 50 ہزار گیلن پانی دستیاب ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ گوادر میں جدید طرز تعلیم کے لئے ماڈرن اسکول تعمیر کرائے جائے گے جہاں مقامی بچوں کو پرائمری سے سیکنڈری تک مفت تعلیم دی جائے گی، گوادر کا مستقبل بہت تابناک ہے اور صدر پاکستان گوادر کو دنیا کا بہترین شہر اور بندر گاہ بنانے پرعمل پیرا ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ گولڈن پام ہاؤسنگ اسکیم مزید ایک ہزار ایکڑ پر محیط ہے اوریہ زمین میری والدہ زیور خاتون کے نام پرہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیرملکیوں کو متوجہ کرنے کے لئے گوادر پورٹ کا کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور زیور پی سی ہوٹل کے قیام سے رہائش کی بہترین سہولیات ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو حاصل ہوجائیں گی، مقامی تاجر اور صنعتکارگوادر کودنیا میں متعارف کرانے کے لئے سیاحت کے شعبہ میں سرمایہ کاری کریں، گوادر بھی جبل علی کی طرح ٹیکس فری زون ہے جس سے مقامی سرمایہ کار فائدہ اٹھاکر صنعتیں قائم کرسکتے ہیں۔

انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہاکہ گوادر میں امن وامان کی صورتحال بہت بہتر ہے اوروہاں ہونے والی سرمایہ کاری کا فائدہ مقامی افراد کوروزگار کی صورت میں مل رہا ہے، گوادر کی تعمیر وترقی میں چین کانمایاں کردار ہے۔ انہوں نے بتایاکہ زیور پی سی ملک کابہترین ہوٹل ہوگا جو شاہراہ قراقرم سے 1700 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

متعلقہ عنوان :