سابق بھارتی کرکٹر اوراپوزیشن کے رکن پارلیمنٹ نوجوت سنگھ سدھو کو اٹھارہ سال قبل کئے غیر ارادی قتل کے الزام میں تین سال قید کی سزا

جمعرات 7 دسمبر 2006 12:19

ہریانہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07دسمبر2006 ) پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے سابق بھارتی کرکٹر اوراپوزیشن کے رکن پارلیمنٹ نوجوت سنگھ سدھو کو اٹھارہ سال قبل کئے غیر ارادی قتل کے الزام میں تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔تاہم ان کی سزا اکتیس جنوری تک معطل رہے گی اس دوران وہ اپیل کرسکیں گے۔گذشتہ ہفتے عدالت نے سوھو کو انیس سو اٹھاسی میں حادثاتی موت میں قصوروار قرار دیا تھا۔

(جاری ہے)

سدھو نے عدالتی فیصلے کے بعد اپنی پارٹی بی جے پی کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا۔ عدالت کے باہر نوجوت سنگھ سدھو کے پرستاروں کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر سوھو نے کہاکہ وہ ہمیشہ اخلاقی قدروں پر قائم رہے ہیں اسی لئے لوگوں کو ان پر اب بھی اعتماد ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ عدالت کے قصوروار قرار دینے کے باوجودپورے بھارت ان کے ساتھ ہے۔نوجوت سنگھ سدھو نے ٹیسٹ کرکٹ میں نوسنچریوں کی مددسے تین ہزار دو سو دو اور ون ڈے کرکٹ میں چار سنچریوں سمیت چارہزار چارسوتیرہ رنز بنائے ہیں۔