سعودی عرب کے شہر جدہ میں سیکورٹی فورسز پر دہشت گردوں کی فائرنگ ، دو اہلکار ہلاک

جمعرات 7 دسمبر 2006 23:14

ریاض(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07دسمبر2006 ) سعودی عرب میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ واقعے کے بعد پولیس نے دہشت گردوں گھیر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق جدہ کی روائض‌جیل کے سامنے مسلح‌افراد نے خود کار ہتھیاروں سے جیل پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو محافظ ہلاک ہوگئے۔حملہ کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے شر پسندوں کا پیچھا کرتے ہوئے ایک عمارت کو گھیرے میں لے لیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق بڑی تعدادمیں سیکورٹی اہلکاروں نے عمارت کو ابھی بھی محاصرے میں لیا ہوا ہے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ایمبو لینسیں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کرلی گئیں ہیں۔