مقبوضہ کشمیر میں انیس سو نواسی سے جاری تحریک آزادی بھارتی مظالم میں اکہتر ہزار افراد شہید ہوئے ۔۔۔ انسانی حقوق کی تنظیم کی رپورٹ ۔ بھارتی پولیس کی جانب سے پچاس ہزار افراد کی ہلاکت کی تصدیق

جمعہ 8 دسمبر 2006 13:03

سرینگر ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین08دسمبر2006 ) انسانی حقوق کی تنظیم نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم میں اکہتر ہزار افراد شہید ہوئے ہیں۔ بھارتی پولیس نے پچاس ہزار جبکہ بھارتی سیکورٹی فورسز نے آزادی کشمیر کی تحریک میں اکتالیس ہزار افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ۔جموں کشمیر کولیشن آف سول سوسائٹی کے سربراہ خرم پرویز نے امریکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں کہا ہے کہ یہ اعداد و شمار اخباری اطلاعات اور مقبوضہ کشمیر کے ہر ضلع میں گھر گھر جا کرحاصل کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جس کے بعد پولیس کی فراہم کردہ تعداد میں‌ اکیس ہزار افراد کی ہلاکتوں‌کا اضافہ ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے اخبارات کو فراہم کی گئی اطلاعات کے مطابق پچاس ہزار سے زائد افراد بھارتی مظالم کا شکار ہوکر شہید ہوئے۔ لیکن ان کے ادارے کو پولیس کے بیانات پر اعتبار نہیں‌تھا جس کی وجہ سے گھر گھر جاکر معلومات حاصل کی گئیں۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے پیش کئے جانے والے اعداد و شمار کو یکسر مسترد کردیا جس میں‌کہا گیا تھا کہ یہ تعداد چالیس ہزار کے قریب ہے۔