بنگلہ دیش میں عام انتخابات کیلئے نئی تاریخ کا اعلان کردیاگیا ۔حزب اختلاف کے اتحاد کے الیکشن کمیشن کے خلاف مظاہرے جاری

جمعہ 8 دسمبر 2006 14:49

ڈھاکہ ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین08دسمبر2006 ) نگلہ دیش میں‌الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی نئی تاریخ‌کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق اب اکیس جنوری کے بجائے تئیس جنوری کو انتخابات منعقد ہونگے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حزب اختلاف کے مطالبے کے مطابق نئی انتخابی فہرستیں ایک ہفتے کے اندر مکمل کرلی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے سیکریٹری عبدالرشید سرکار نے حز ب اختلاف کی چودہ جماعتوں کے اتحاد سے مذاکرات کے بعد نئی انتخابی شیڈول کا اعلان کیا۔

انہوں نے بتایا کہ نئے شیڈول کے مطابق امیدوار اکیس دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔ حزب اختلاف کی مرکزی جماعت عوامی لیگ نے نئے انتخابی شیڈول پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ تاہم حزب اختلاف کے اتحاد کی جانب سے الیکشن کمیشن کے سربراہ اور عملے کے خلاف مظاہرے بھی جاری ہیں‌۔اتحاد کا کہنا ہے کہ عوام کے حق رائے دہی اور شفاف انتخابات کے لیےصدارتی محل کا محاصرہ کیا جائے گا۔