عراق میں امریکی فوج کی بمباری اور فائرنگ، چھ بچوں اور آٹھ خواتین سمیت بتیس افراد جاں‌بحق، مزاحمت کاروں کے حملوں میں تین امریکی فوجی ہلاک

جمعہ 8 دسمبر 2006 23:37

بغداد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 8دسمبر 2006ء ) عراق میں امریکی فوج نے فضائی اور زمینی آپریشن کے دوران آٹھ خواتین اور چھ بچوں سمیت مزید بتیس افراد کو ہلاک کردیا ہے ۔ امریکی فوج نے دعوی کیا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد میں سے بیس کا تعلق القاعدہ سے ہے۔

(جاری ہے)

امریکی فوجی ترجمان کے مطابق فضائی اور زمینی آپریشن کے دوران صوبہ صلاح الدین میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا دوسری جانب بغداد میں سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے اور مزاحمت کاروں کی فائرنگ سے تین امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ۔جس کے بعد رواں ماہ عراق میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد پینتیس ہو گئی ہے۔ادھربصرہ میں برطانیہ اور ہالینڈ کی افواج نے مشترکہ آپریشن میں پانچ عسکریت پسندگرفتار کرلئے ہیں‌۔