متحدہ مجلس عمل کے صدر قاضی حسین احمد جذباتی جبکہ مولانا فضل الرحمن سمجھدار انسان ہیں اور اسی لیے وہ اسمبلی سے استعفے دینے کی مخالفت کررہے ہیں ، شیخ رشید

ہفتہ 9 دسمبر 2006 15:33

لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین09دسمبر2006 ) وفاقی وزیر ریلوئے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل کے صدر قاضی حسین احمد جذباتی جبکہ مولانا فضل الرحمن سمجھدار انسان ہیں اور اسی لیے وہ اسمبلی سے استعفے دینے کی مخالفت کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کو عوام میں کبھی پذیرائی حاصل نہیں ہوسکتی کیونکہ عوام صدر پرویز مشرف کی پالیسیوں کو درست سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ایک دوسرے سے آنکھ مچولی کھیل رہے ہیں جس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا ۔ ریلوئے کے معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ بھارت نے دس فروری کو کھوکھرا پار ٹرین شروع کرنےکی یقین دہانی کروائی ہے جس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔