بھارت سے بھی ثقافتی اور سفارتی سطح پر خوشگوار تعلقات کے خواہاں ہیں۔ گورنر سندھ

ہفتہ 9 دسمبر 2006 17:28

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین09دسمبر2006 ) گورنرسندھ ڈاکٹرعشر العباد خان نے خطے کے تمام ممالک کی ثقافت کے یکساں فروغ پرزوردیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگرکسی ایک ملک کی ہی ثقافت پر دانستہ یانادانستہ زوررہا ہے تواس مقصد میں کامیابی مشکل ہے۔ وہ کارافلم فیسٹول میں شریک پاکستان اوربھارت کے فلمساز اور اداکاروں کے ایک وفد سے بات چیت کررہے تھے جس نے مہیش بھٹ کی قیادت میں گورنر ہاؤس میں ان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر پاکستان اوربھار ت میں فلمسازوں اور ثقافتی سرگرمیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیاگیا۔ گورنرسندھ نے کہاکہ وفاقی وصوبائی حکومتوں اور شہری حکومت کی خواہش ہے کہ کراچی میں ثقافتی سرگرمیوں کی ہرسطح پر فروغ دیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ ہم بھارت سے بھی ثقافتی اور سفارتی سطح پر خوشگوار تعلقات کے خواہاں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ثقافت کے ساتھ دیگر سی بی ایمز کابھی اہتمام ہوناچاہئے۔

انہوں نے کہاکہ بھارتی فنکاروں کی پاکستانی آمدپڑوسی ممالک کے درمیان ثقافتی فروغ کااظہار ہے۔دونوں ممالک کے فنکاروں کو مشترکہ طورپر خیرسگالی کے فروغ کے لئے اسی طرح کام کرنا ہوگا۔ کارافلم فیسٹول کے ذریعے دونوں ممالک کے فنکاروں کے درمیان باہمی تعلقات میں اضافہ ہورہا ہے۔ گورنرعشرت العباد خان نے کہاکہ حکومت میڈیاسٹی کے قیام کے لئے کوشاں ہے۔

انہوں نے فنکاروں کومیڈیاسٹی میں اکیڈمی کے قیام کی دعوت دی اور کہاکہ حکومت اس ضمن میں ہرممکن تعاون کرے گی۔ انہوں نے شہر میں پرفارمنگ آرٹ اکیڈمی کے قیام کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ان کی تربیت کی ضرورت ہے جوکہ ایک اچھی اکیڈمی پوراکرسکتی ہے۔ مہیش بھٹ نے پاکستانی فنکاروں مشیرداخلہ وسیم اختر،ناظم کراچی سید مصطفی کمال، نائب ناظہ نسرین جلیل، کلیش بھٹ، تنوجہ جندرا کے علاوہ شکیل، غلام الدین وزیراعلی کے مشیر عمرشریف، سید نور اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :