پشاور کے قریب خیبر ایجنسی میں‌دو متحارب گروپوں‌کے درمیان تصادم میں‌دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی

اتوار 10 دسمبر 2006 12:22

پشاور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین10دسمبر 2006) پشاور کے قریب خیبر ایجنسی میں‌دو متحارب گروپوں‌کے درمیان تصادم میں‌دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ تیرہ کے علاقے میں‌پیش آیا جہاں دو گروہوں‌کے دردمیان گزشتہ سال سے کشیدگی چلی آرہی ہے۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل کے انتظامیہ کےبعض زرائع نےاس لڑائی میں‌ہلاکتوں‌کی تصدیق کی ہے۔ جبکہ پولیٹیکل تحصیل دار تیرہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے رکنے کے بعد ہی ہلاکتوں‌کا صحیح اندازہ ہوسکے گا۔ دونوں‌گروپوں‌کے درمیان کشیدگی کے نتیجے میں‌اس سے قبل بھی متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :