کراچی میں نادرن بائی پاس پر ٹریفک حادثے میں چھ افراد ہلاک،آٹھ زخمی۔۔۔حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا

اتوار 10 دسمبر 2006 12:59

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین10دسمبر 2006) کراچی میں ہمدرد یونیورسٹی کے قریب‌ناردرن بائی پاس پر ٹریفک حادٴثے میں‌ چھ افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے ہیں ،‌زخمی ہونے والے افراد کو ایدھی ایمبولینس کے زریعے سول ہسپتال جبکہ ہلاک شدگان کی لاشیں عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

حادثے میں زخمی ہونے والے افراد نے ون ورلڈکو بتایا کہ وہ نوابشاہ سے بلوچستان جارہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آگیا۔ زخمیوں کو کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔زخمیوں‌کے مطابق حادثہ علی الصبح چار بجے اس وقت ہواجب وہ ٹرک میں‌سو رہے تھے ۔

متعلقہ عنوان :