جدہ‘ 2ٹریفک حادثات میں 4 غیر ملکی عازمین حج شہید‘ 60 زخمی

اتوار 10 دسمبر 2006 13:01

جدہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین10دسمبر2006 ) سعودی عرب میں عازمین حج کی بسوں کے درمیان تصادم کے دو واقعات میں چار غیر ملکی عازمین حج شہید اور ساٹھ زخمی ہوگئے۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق پہلا واقعہ گزشتہ روز شمالی جدہ میں اس وقت پیش آیا جب عازمین حج کی بس ایکسپریس ہائی وے پر دوسری بس سے ٹکرا گئی حادثے کے نتیجے میں تین عازمین حج شہید ہوگئے جن میں سے دو برطانوی شہری ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ تیسرے حاجی کی شناخت معلوم نہ ہوسکی۔ حادثے میں 34 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے چند افراد کی حالت تشویشناک ہے مقامی حکام کے مطابق حادثے کے وقت بس میں مجموعی طور پر پچاس افراد سوار تھے جن میں چالیس کے قریب برطانوی شہری تھے۔ دوسرا واقعہ بھی اسی شاہراہ پر پیش آیا جب جموں و کشمیر کے عازمین حج کی بس نامعلوم وجوہات کی بنا پر الٹ گئی حادثے میں ایک حاجی شہید جبکہ چھبیس زخمی ہوگئے حادثے کے وقت بس میں 35 افراد سوار تھے۔

متعلقہ عنوان :