بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے۔ حریت کانفرنس

اتوار 10 دسمبر 2006 13:01

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین10دسمبر2006 ) حریت کانفرنس نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ اپنی عالمی ذمہ داریاں پوری کرے جموں و کشمیر میں بھارت کی فوجی حکمرانی اور نافذ شدہ قوانین انسانی حقوق کے عالمی منشور کا مذاق اڑا رہے ہیں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کشمیریوں کو بات چیت کے عمل میں شامل کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار حریت کانفرنس کے مرکزی رہنما فاروق رحمانی نے یہاں اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی حکمرانی اور نافذ شدہ قوانین انسانی حقوق کے عالمی منشور کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ جموں وکشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری طور پر بند کرے۔

فاروق رحمان نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے سلسلہ میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور کشمیریوں کو ان کی خواہشات اور مرضی کے مطابق فیصلہ کرنے کا اختیار دیا جائے انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہونے والی بات چیت میں کشمیریوں کو بھی شامل کیا جائے کیونکہ کشمیری اس مسئلے کے اہم فریق ہیں۔