بھارت کو مستقبل میں خلاء‘ سمندر اور زمین پرجوہری و کیمیائی جنگ کا خطرہ ہے‘فوج الرٹ رہے۔ بھارتی صدر ڈاکٹر عبدالکلام کا خطاب

اتوار 10 دسمبر 2006 13:09

بھارت کو مستقبل میں خلاء‘ سمندر اور زمین پرجوہری و کیمیائی جنگ کا خطرہ ..
ڈیرہ ڈون (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین10دسمبر2006 ) بھارت کے صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام نے بھارتی آرمڈ فورسز سے کہا ہے کہ وہ جوہری اور کیمیائی جنگ کیلئے تیار رہے یہاں انڈین ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی صدر نے کہا کہ آرمڈ فورسز مستقبل کی جنگی ٹیکنالوجی سے خود کو لیس کریں اورجوہری و کیمیائی جنگ کے علاوہ الیکٹرانکس معرکے کے لئے تیار رہے-انہوں نے کہاکہ بھارتی فورسز کو خلائی جنگ کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اس لیے وہ عملی میدان میں حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے سخت تیاری کے مرحلے سے گزرے-بھارتی صدر نے کہاکہ بھارتی فوجیوں کو سخت ترین حالات میں مشکل ترین علاقوں میں جنگی تربیت دینے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ مستقبل کی جنگیں خلائی معرکوں‘سمندروں میں جھڑپوں اور بیلسٹک میزائلوں پر انحصار کریں گی- اس لیے ان کو کنٹرول کرنے کیلئے ایک مرکزی نیٹ ورک قائم کرنے کی ضرورت ہے- بھارتی آرمڈ فورسز کے سپریم کمانڈر نے کہا کہ قومی سلامتی اقتصادی ترقی اور خوشحالی پر منحصر ہے اور اس کا انحصارقوم کی تمام اقسام کے خطرات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیتوں پر ہے -انہوں نے کہا کہ بھارت کو ترقی کی راہ سے ہٹانے کیلئے بعض طاقتیں سرگرم ہیں وہ نہیں چاہتیں کہ بھارت اقتصادی طور پر کامیاب ہو اور فوجی صلاحیت میں خود کفیل بنے- انہوں نے کہاکہ مستقبل کی جنگوں میں کامیاب وہ ہوں گے جو دشمن کی طاقت کا اندازہ لگانے کی اہلیت رکھتے ہوں- انہوں نے فوجی افسران سے کہا کہ وہ دنیا کی مضبوط ترین فوج بننے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو فروغ دیں-

متعلقہ عنوان :