افغانستان ،نیٹو طیاروں کی بمباری سے 4 افغان شہری جاں بحق ۔ ایک شدید زخمی

اتوار 10 دسمبر 2006 14:26

کوہاٹ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین10دسمبر2006 ) افغانستان کے مشرقی صوبے لغمان میں نیٹو طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں کم ازکم چار افغان شہری ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔سرحدپارسے موصولہ اطلاعات کے مطابق نیٹوفورسز کے طیاروں نے ہفتہ کے روز مشرقی صوبے لغمان کے علی شینگ ضلع میں ایک گھر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کم از کم چار افغان شہری ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

افغان حکام کے مطابق یہ کاروائی انٹیلی جنس کی ان رپورٹوں کے بعد کی گئی کہ گھرمیں طالبان جنگجو موجود ہیں تاہم مقامی پولیس سربراہ عبدالکریم عمریار کے حوالے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق چارافغان شہری ہلاک ہوگئے۔اس واقعہ کے نتیجے میں افغان شہریوں کی ہلاکت پر افغان وزارت داخلہ نے شدید مذمت کی ہے اور صوبائی افغان گورنر محمدگلاب مینگل نے واقعہ کی تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :