کالا شاہ کاکو‘ تیز رفتار مسافر بس طالب علموں پرچڑ ھ گئی ، ایک ہلاک متعدد زخمی ، 2 کی حالت نازک

اتوار 10 دسمبر 2006 17:36

کالاشاہ کاکو (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین10دسمبر2006 ) جی ٹی روڈ پر تیز رفتار مسافر بس طالب علموں پرچڑ ھ گئی ، ایک ہلاک متعدد زخمی ، 2 کی حالت نازک ،سینکڑوں مشتعل طلبہ کی احتجاجاً یک طرفہ جی ٹی روڈ بند کرکے انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی ، ڈرائیور کے خلاف کارؤائی کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ۔بتایاجاتا ہے کہ گذشتہ روز گورئمنٹ ہائی سکول کالاشاہ کاکو سے چھٹی کے بعد طلباء واپس گھروں کو جانے کیلئے جی ٹی روڈ پرکھڑے بس کا انتظار کررہے تھے کہ اسی اثناء میں لاہور کی سمت سے آنیوالی ایک تیز رفتار نامعلوم مسافر بس کو انہوں نے روکنے کا اشارہ کیا مگر ڈرائیور گاڑی روکنے کی بجائے طلباء کوگاڑی کے ٹائروں تلے روندتے ہوئے فرارہوگیا۔

جس کے نتیجہ میں میٹرک کا طالب علم سخی اللہ ہلاک ، جبکہ نصف درجن کے قریب دیگر طلباء شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

جن کو مقامی افراد نے فوری طبی امداد کیلئے لاہور ہسپتال پہنچایا جہاں پر دو طلباء کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے ۔ بعد ازاں طالب علم کی ہلاکت کے خلاف گورئمنٹ ڈگری کالج شاہدرہ،اے ٹی سی فیروزوالہ اور گورئمنٹ ہائی سکول کالاشاہ کاکو کے سینکڑوں مشتعل طلباء نے احتجاجاً یک طرفہ جی ٹی روڈ کو بند کردیا اور مقامی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ذمہ داران کی گرفتار ی کا مطالبہ کیا ۔ جس پر مقامی انتظامیہ کی طرف سے بس ڈرائیور کے خلاف کارؤائی کرنے کی یقین دہانی کروانے کے بعد مظاہرین پرامن طریقے سے منتشر ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :