ذلت آمیزشرائط عائد کی گئیں , بھارتی حکومت امریکہ کی طرف سے سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی کا معاہدہ رد کردے , بی جے پی

اتوار 10 دسمبر 2006 23:23

نئی دہلی( اُردوپوائنٹ تازہ ترین، 10دسمبر 2006ء) بھارتی اپوزیشن جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ کی طرف سے سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے معاہدے کو رد کردے بھارت کے سابق وزیرخارجہ اور بی جے پی کے مرکزی رہنما یشونت سنہا نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس کی طرف سے منظور شدہ بل بھارت کے ایٹمی پروگرام کو ختم کرنے کی سازش ہے انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت اس معاہدے کو فوری طورپر رد کردے کیونکہ گزشتہ دنوں کا امریکی کانگریس کے جانب سے منظور کیے گئے سول ٹیکنالوجی کی منتقلی کے بل میں بھارت پر ذلت آمیز شرائط عائد کردی گئی ہیں انہوں نے کہاکہ بل کو قبول کرنے سے بھارت کی آزادی متاثر ہو گی اور ان کے قومی مفادات کو نقصان پہنچے گا ۔