سعودی عرب آگ لگنے کے دوواقعات میں بھارت کے10 اورانڈونیشیاکے6عازمین حج زخمی ہوگئے

پیر 11 دسمبر 2006 12:16

مکہ مکرمہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین11دسمبر2006 ) شارٹ سرکٹ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں آگ لگنے کے دو واقعات میں بھارت کے 10اور انڈونیشیا کے 6 عازمین حج زخمی ہوگئے۔بھارتی پریس قونصلر ڈاکٹر سہیل اعجاز خان نے بتایا کہ مکہ مکرمہ کے محلے العزیزیہ میں بھارتی عازمین حج کی عمارت نمبر665 میں نصب پانی کی موٹر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔

آگ لگنے سے عمارت میں دھواں بھر گیا۔

(جاری ہے)

واقعے میں 10افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔ عمارت کو عازمین حج سے خالی کراکے انہیں متبادل رہائش فراہم کر دی گئی ہے۔ مدینہ منورہ میں انڈونیشی عازمین کے ہوٹل میں برقی چولہے پر چائے بنائی جارہی تھی کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے میں چھ انڈونیشی عازمین جھلس گئے ۔ وزارت حج مدینہ منورہ کے معاون ڈائریکٹر محمد الجیاوی نے کہا ہے کہ تما م حج مشن اپنے ملکوں کے عازمین کو سلامتی کے اصولوں سے آگاہ کریں تاکہ وہ حادثے سے محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ عنوان :