بھارتی وزیراعظم کے مسلمانوں کے حق میں بیان پر پارلیمنٹ میں شدید ہنگامہ آرائی‘شورو غل اور نعرے بازی۔ منموہن سنگھ سے معافی مانگنے کا مطالبہ

پیر 11 دسمبر 2006 16:14

نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین11دسمبر2006 ) بھارتی پارلیمنٹ میں پیر کے روز وزیراعظم منموہن سنگھ کی طرف سے مسلمانوں کے بارے میں دیئے گئے بیان پر شدید ہنگامہ آرائی ہوئی جس کی وجہ سے لوک سبھا اور راجیہ سبھا کو بار بار برخاست کرنا پڑا اپوزیشن بی جے پی اور شیو سینا نے بھارتی وزیراعظم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز منموہن سن گھ نے کہا تھا کہ بھارت کے مسلمانوں کا ملک کے وسائل پر پہلا حق حاصل ہے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر وی کے ملہوترہ نے وقفہ سوالات کو ختم کر کے اس ایشو پر بحث کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا جبکہ بی جے پی کے دیگر ممبران نے بھارتی وزیراعظم سے معافی کا مطالبہ کیا اس کے بعد سپیکر نے اجلاس ملتوی کر دیا دوسری بار اجلاس شروع ہوتے ہی دوبارہ ہنگامہ آرائی ہوئی اور سپیکر نے دوبارہ اجلاس ملتوی کر دیا-