اروناچل پردیش کے بعض علاقوں پر بھارت سے مذاکرات ہو سکتے ہیں۔ چین

پیر 11 دسمبر 2006 16:14

چندی گڑھ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین11دسمبر2006 ) چین نے بھارت کے زیر کنٹرول ریاست اروناچل پردیش پر اپنے دعوے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ چین ریاست کے شمالی مشرقی علاقوں کے بارے میں بھارت سے مذاکرات کرنے کو تیار ہے بھارت میں چین کے سفیر سونیاکسی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چین اروناچل کے شمال مشرق میں بعض علاقوں کے بارے میں بھارت سے بات چیت کر سکتا ہے انہوں نے کہاکہ بھارت اور چین کے درمیان سرحدی علاقوں میں حد بندی کی گئی ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان ایسا معاہدہ قابل قبول ہو سکتا ہے جو دونوں فریقین کو تسلیم ہو انہوں نے کہاکہ دوستانہ مشاورت اور باہمی طور پر تمام سرحدی ایشوز کو حل کیا جا سکتا ہے-

متعلقہ عنوان :