عوام کو سستے انصاف کی فراہمی اور عدلیہ کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے عدالتی نظام میں جدید سہولیات متعارف کرائی جائے۔ صدر مملکت کی ہدایت،عدالتوں میں خود کار نظام سے زیر التواء مقدمات نمٹانے میں مدد ملے گی۔ صدر جنرل پرویزمشرف کا اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب

پیر 11 دسمبر 2006 17:38

راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین11دسمبر2006 ) صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں عدالتوں کو جدید انتظامی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں‘ وزارت قانون عوام کو انصاف کی بروقت فراہمی ‘ عدلیہ کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے عدالتی نظام میں ہر سطح پر جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائے۔

تفصیلات کے مطابق سوموار کو یہاں صدارتی کیمپ آفس میں صدر جنرل پرویز مشرف کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر قانون سید وصی ظفر اور وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اویس احمدخان لغاری نے صدر مملکت کو عدالتوں کے خود کار نظام سے متعلق بریفنگ دی۔ اس دوران صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا کہ عوام کو سستے اور فوری انصاف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں عدلیہ کو تمام جدید انتظامی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

صدر جنرل پرویزمشرف نے وزارت قانون اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ہدایت کی کہ عوام کو انصاف کی بروقت فراہمی اور عدلیہ کی کارکردگی شفاف اور بہتر بنانے کے لئے عدالتی نظام میں ہر سطح پر جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی جائے۔ صدر مشرف نے کہا کہ عدالتوں کے خود کار نظام سے زیرالتواء مقدمات جلد از جلد نمٹانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ آٹو مشین ٹیکنالوجی کے ذریعے مطلوبہ نتائج کے حصول کیلئے اعلیٰ اور چھوٹی عدالتیں باہمی تعاون کومزید بہتر بنائیں۔

متعلقہ عنوان :