بھارتی کرکٹ ٹیم نے ریسٹ آف جنوبی افریقہ کے خلاف چار روزہ میچ تیسرے ہی دن جیت لیا

پیر 11 دسمبر 2006 18:33

(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین11دسمبر2006 ) ۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے ریسٹ آف جنوبی افریقہ کے خلاف چار روزہ میچ تیسرے ہی دن جیت لیا لیکن کوچ گریگ چیپل کی پریشانیاں ختم نہیں ہوئیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ میچ کی دونوں اننگز میں ٹاپ آرڈر بیٹسمین سہواگ، وسیم جعفر اور سچن ٹنڈولکر جس طرح شاٹ پچ گیندوں پر آؤٹ ہوئے اور پہلی اننگ میں تیراسی رنز بنانے والے سارو گنگولی بھی اسی قسم کی ڈیلیوری پر کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔

یہ امر تشویشناک ہے کیونکہ میچ میں جنوبی افریقہ کے فرنٹ لائن بولر شامل نہیں تھے اور جمعے سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں جوہانسبرگ کی فاسٹ وکٹ پر شان پولاک اور مکھایانتینی زیادہ خطرناک ثابت ہوں‌گے۔ چیپل نے کہا کہ ٹور میچ کا سب سے مثبت پہلو شری شانت اور ظہیر خان کی عمدہ بولنگ ہے۔ جنہوں نے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

متعلقہ عنوان :