مقبوضہ کشمیر میں جھڑپیں‘ دو مجاہدین شہید‘ ایک بھارتی فوجی ہلاک

منگل 12 دسمبر 2006 11:56

سرینگر (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین12دسمبر2006 ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور مجاہدین کے درمیان جھڑپوں میں دو مجاہدین شہید جبکہ ایک بھارتی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔ بھارتی فوج نے مجاہدین کے قبضے سے بھاری ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے ترال میں بھارتی فوج اور مجاہدین کے درمیان ایک طویل جھڑپ میں دو مجاہدین جام شہادت نوش کرگئے جبکہ ایک بھارتی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے بھارتی فوج کے ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر ترال میں صوفی گنڈ کے علاقے میں سکیورٹی فورسز نے ایک گھر کو گھیرے میں لے لیا جہاں عسکریت پسندوں کا ایک گروہ موجود تھا اس دوران عسکریت پسندوں نے فائرنگ شروع کردی دس گھنٹے سے زائد دیر تک جاری رہنے والی جھڑپ میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے عسکریت پسندوں کے قبضے سے دو کلاشنکوف‘ دس دستی بم اور آٹھ سو گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں ترجمان کے مطابق جھڑپ میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔