بھارتی غزل گائیک پنکج ادھاس نئی البم کے لئے شاعر ایم اے تبسم کی لکھی ہوئی غزلیں ریکارڑ کروائیں گے

منگل 12 دسمبر 2006 12:29

خالق نگر(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین12دسمبر2006 ) بھارتی غزل گائیک پنکج ادھاس اپنی نئی البم میں شاعر ایم اے تبسم کی لکھی ہوئی غزلیں ریکارڑ کروائیں گے۔اس کے لئے شاعر ایم اے تبسم بھارت روانہ ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارت میں ایم اے تبسم پندرہ روز تک قیام کریں گے۔قیام کے دوران وہ مختلف شاعروں اور گلوکاروں سے بھی ملاقات کریں گے۔یاد رہے ایم اے تبسم اس سے قبل بھی متعدد بھارتی اور پاکستانی معروف گلوکاروں کیلئے بھی ہٹ گیت اور غزلیں لکھ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :