پاکستان کی وومن کرکٹ ٹیم تیسرے وومن ایشیا کپ میں شرکت کیلئے بھارت روانہ ہوگئی

منگل 12 دسمبر 2006 13:02

لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین12دسمبر2006 ) پاکستان کی وومن کرکٹ ٹیم تیسرے وومن ایشیا کپ میں شرکت کیلئے بھارت روانہ ہوگئی۔وومن ایشیا کپ تیرہ سے اکیس دسمبر تک بھارت کے شہر جے پور میں کھیلا جائے گا جس میں شریک تیسری ٹیم سری لنکا کی ہے ۔

(جاری ہے)

تینوں ٹیمیں لیگ راؤنڈ میں ایک دوسرے کے خلاف دو ،دو میچ کھیلیں گی اور دو بہترین ٹیموں کے درمیان فائنل اکیس دسمبر کو ہوگا۔ پاکستان وومن ٹیم کی قیادت عروج ممتاز کررہی ہیں اور ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :