وائٹ ہاؤس نے سال 2008ء کیلئے 6.3 فیصد اضافے کے ساتھ 468.9 بلین ڈالر کے دفاعی بجٹ کی منظوری دیدی

ہفتہ 16 دسمبر 2006 11:38

واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین16دسمبر2006 ) وائٹ ہاؤس نے سال 2008ء کیلئے 6.3 فیصد اضافے کے ساتھ 468.9 بلین ڈالر بجٹ کی منظوری دیدی۔ امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محکمہ دفاع پینٹاگون سے حاصل شدہ دستاویز سے پتہ چلا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے سال 2008ء کیلئے پچھلے سال کی نسبت چھ فیصد اضافے کے ساتھ 468.9 بلین بجٹ کی منظوری دیدی بجٹ میں عراق افغانستان جنگ اور فوج میں بھرتی کیلئے بھی رقم دی جائے گی۔

یہ رقم دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے جاری ہونے والے ہنگامی بجٹ سے الگ ہوگی۔ دستاویز کے مطابق سال 2008ء کیلئے 4.7 بلین ڈلر کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ وائٹ ہاؤس میں دفاعی بجٹ کے امور سے متعلق ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈیفنس سیکرٹری گورڈن انگلینڈ نے دفاعی بجٹ میں اضافے کا خیر مقدم کیا ہے مگر اس بات کی مخالفت کی ہے کہ اس بجٹ سے غیر ضروری جنگی اور غیر جنگی اصراف سے عراق اور افغان جنگ متاثر ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عراق اور افغانستان میں جنگ کیلئے پہلے کی طرح اب بھی مزید ضمنی بجٹ کی منظوری دی جائے۔ دستاویز کے مطابق بش انتظامیہ بجٹ معاملات پر کانگریس میں فروری کے مہینے میں منظوری کیلئے پیش کرنے سے قبل مختلف ایجنسیوں اور متعلقہ اداروں کے حکام کو اعتماد میں لے گی۔ واضح رہے کہ سال 2007ء کیلئے 441.2 بلین ڈالر کے دفاع بجٹ کی منظوری دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :