صدر مملکت جنرل پرویز مشرف 10 جنوری کو اوکاڑہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

اتوار 17 دسمبر 2006 15:48

اوکاڑہ چھاؤنی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین17دسمبر2006 ) صدر مملکت جنرل پرویز مشرف 10 جنوری کو اوکاڑہ آئیں گے یہاں پر وہ ایک جلسہ عام سے خطاب ، اوکاڑہ بائی پاس کا افتتاح کرنے کے علاوہ سید والا پل کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے صدر کا الیکشن 2002ء کے بعد اوکاڑہ کا یہ دوسرا دورہ ہے وفاقی وزیر دفاع راؤ سکندر اقبال کی خصوصی دعوت پر ہونے والے اس دورہ کی کنفرمیشن ایوان صدر اسلام آباد کردی گئی ہے جن کی تصدیق وزیر دفاع کے قریبی عزیز و تحصیل ناظم اوکاڑہ راؤ جمیل اختر نے کی ہے وفاقی اور صوبائی محکموں نے صدر پاکستان کے دورہ کی تیاریاں شروع کردی ہیں تاہم ابھی تک جلسہ گاہ اور صدر کی مصروفیات کے شیڈول کا حتمی اعلان نہیں کیا گیا ۔