فوج ملکی اور قومی ادارہ ہے ،صدر مشرف کی ذاتی جاگیر نہیں،نواز شریف

پیر 18 دسمبر 2006 13:15

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر۔2006ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کیقائد اور سابق وزیر اعظم اور میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ انھیں ملک کے فوجی آمر صدر مشرف کی قیادت میں منصفانہ اور آزادانہ انتخابات کی امید نہیں مگر ان کی جماعت اتخابات میں حصہ لینے کی بھر پور تیاری کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

نواز شریف کے مطابق ان کے اسی سلسلے میں گزشتہ دو ہفتے سے لندن میں پارٹی کے سینئیر رہنماوٴں سے صلاح مشورے ہوتے رہے ہیں۔ ان ملاقاتوں کے اختتام ہر سنیچر کو ایک اخباری کانفرنس میں انہوں نے فوج پر سخت تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ ’اب جی ایچ کیو میں بیٹھے پندرہ جنرلوں کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ صرف وہ اور ان کے سربراہ ملک پر حکمرانی کریں گے یہ پھر پاکستان کے ڈیڑھ کروڑ عوام۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کے سینکڑوں لوگ اس لیے لندن آئے ہوئے تھے تاکہ انتخابات کی بھرپور تیاری کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف کو ’فری اینڈ فیر الیکشنز تو سوٹ ہی نہیں کرتے،اور اسی لیے جنرل مشرف نے ایجنسیوں کو اس کام پر شروع کرا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ملکی ایجنسیاں ہیں لیکن جنرل مشرف نے ان کو ’اپنے ذات کے ارد گھما دیا ہے۔

،ان کا کہنا تھا کہ یہ ایجنسیاں’میدان میں کود پڑی ہیں اور الیکشن کی بھرپور تیاریاں کر رہی ہیں ۔یہ مختلف امیدواروں کے پاس بھی جارہی ہیں اور الوگوں کو توڑنے اور جوڑنے کا بھی سلسلہ انہوں نے شروع کر دیاہے۔نواز شریف نے کہا کہ ’فوج ملکی اور قومی ادارہ ہے مشرف صاحب کی ذاتی جاگیر تو نہیں۔ فوج کو قومی ادارے کے طور پر کام کرنا چاہیے کسی کے گھر کی باندھی تو نہیں بننا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کی جماعت ملک کو ’انشااللہ قانون اور آئین کی حکمرانی واپس دلائیں گے۔ سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ جمہوریت کی بحالی میں پاکستانی عوام کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :