نادرا کے 3ہزار ملازمین نے 15فیصد مہنگائی الاؤنس کے حصول کیلئے سپریم کورٹ میں رٹ دائر کر دی

پیر 18 دسمبر 2006 14:36

نادرا کے 3ہزار ملازمین نے 15فیصد مہنگائی الاؤنس کے حصول کیلئے سپریم ..
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر۔2006ء) نادرا نے 3ہزار ملازمین نے 15 فیصد مہنگائی الاؤنس کے حصول کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ درخواست گزار رانا افتخار احمد نے درخواست میں چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری سے اپنی استدعا میں لکھا ہے کہ ا نہیں سابقہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف رجسٹریشن (وزارت داخلہ) میں سرکاری ملازمت حاصل کی۔

بعد ازاں سال 2000ء میں نادرا کی تشکیل ہوئی اور انہیں نادرا آرڈیننس کے تحت نادرا میں بھجوا دیا گیا ۔ ملازمین کی تعداد 3 ہزار کے لگ بھگ ہے سرکاری ملازم ہونے کے ناطے سے تمام مراعات کا حصول ہمارا حق ہے مگر انہیں تاحال 15فیصد مہنگائی الاؤنس سے محروم رکھا جا رہا ہے ۔ حکومت بجٹ 2005,2004 میں سرکاری ملازمین کو حکومت پاکستان وزارت خزانہ زیر نوٹیفکیشن نمبر F-1(8)imp/2004 مورخہ 01-07-2004ء اور F-4(2R-4/06 مورخہ 30-08-06 کے تحت 15 فیصد مہنگائی الاؤنس دینے کا اعلان کیا سب ملازمین کو اس سے فائدہ دیا گیا لیکن سوائے ان سرکاری ملازمین کے جو سابقہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف رجسٹریشن کے جنہیں کوئی اضافہ نہیں دیا گیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے چیف جسٹس سے استدعا کی ہے کہ اس محکمہ کے 3ہزار ملازمین کی داد رسی فرماتے ہوئے نادرا کے مقتدر حکام از خود نوٹس لیتے ہوئے حکم صادر فرمائیں کہ وہ مہنگائی الاؤنس اور 25 فیصد ہائرنگ میں اضافہ کریں تاکہ دوسرے سرکاری ملازمین کی طرح انہیں بھی زندگی کے کچھ سکھ نصب ہو سکیں۔