پاکستان اور چین کے فوجی افسروں اور جوانوں کو میڈلز دینے کی تقریب کا آغاز دونوں ممالک کے قومی ترانے بجا کر کیا گیا

پیر 18 دسمبر 2006 23:02

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر۔2006ء) چین اور پاکستان کی ملٹری فورسز کی مشترکہ فرینڈلی فوجی مشقیں2006ء کے اختتام پر آرمی سکول آف فزیکل ٹریننگ ایبٹ آباد میں دونوں ملکوں کے فوجی افسران اور جوانوں کو میڈلز دینے کی تقریب کا آغاز پاکستان اور چین کے قومی ترانے بجا کر کیا گیا مہمان خصوصی چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل لوڈینگ منگ پیپلز لبریشن آرمی چائنا نے کمانڈر 10 کور لیفٹیننٹ جنرل طارق مجید کے ہمراہ گراؤنڈ میں مشقوں میں حصہ لینے والے فوجی افسران اور جوانوں مشترکہ پریڈ کا معائنہ کیا جس کے بعد کور کمانڈر راولپنڈی طارق مجید کو خطاب کی دعوت دی گئی جنہوں نے فوجی مشقوں کے حوالے سے روشنی ڈالی مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل لوڈینگ منگ نے چینی زبان میں خطاب کیا جس کے بعد دونوں ملکوں کے قومی پرچم اتارے گئے اور فوجی افسران اور جوانوں میں میڈلز تقسیم کئے گئے اس موقع پر دونوں جنرلز نے ایک دوسرے کو یادگاری سوینیئر پیش کئے ۔

متعلقہ عنوان :