مقبوضہ کشمیر میں ٹریفک حادثہ ‘ 5 افراد ہلاک‘ 8زخمی

جمعرات 21 دسمبر 2006 11:44

سرینگر ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21دسمبر2006) مقبوضہ کشمیر میں ٹریفک حادثہ‘ 5 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے ہیں ۔ زخمیوں میں سے 3 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دراس سے کارگل جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث لاتو کے قریب گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 5 افراد جن میں فیاض ‘ فدا حسین ‘ محمد علی ‘ محمد حسین ور ایک نامعلوم شخص ہلاک ہو گئے ہیں ۔ جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 3 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئیاور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ `

متعلقہ عنوان :