پنڈی بھٹیاں میں رائس تحقیقات کا ادارہ قائم کیا جائے ۔کاشتکاروں کا وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ

جمعرات 21 دسمبر 2006 13:27

پنڈی بھٹیاں(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21دسمبر2006 ) تحصیل پنڈی بھٹیاں کے کاشتکاروں اورزمینداروں نے وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل بھٹیاں جوکہ باسمتی دھان کا علاقہ ہے اور اس میں ایشیاکی بڑی رائس منڈی جلالپور واقع ہے اس علاقہ کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے پنڈی بھٹیاں میں رائس تحقیقات کا ادارہ قائم کیا جائے جوکہ دھان کی نئی اقسام اور کاشت کاری سے آگاہی دے اس سے پیداوار بڑھانے میں ممد مل سکے گی۔

متعلقہ عنوان :