میاں نواز شریف کی بے نظیر سے ٹیلی فونک گفتگو،اے پی سی بارے آگاہ کیا

جمعرات 21 دسمبر 2006 21:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21دسمبر۔2006ء) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سربراہ میاں نواز شریف نے لندن سے محترمہ بینظیر بھٹو سے ٹیلی فون پر بات کی اور انہیں بتایا کہ حال ہی میں ان کی پارٹی کے لیڈروں اور عہدیداروں نے لندن آکر ان سے پاکستان کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی۔

(جاری ہے)

جس کے بعد انہوں نے تمام سیاسی پارٹیوں کے سربراہوں کو لندن میں آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے لئے باضابطہ مدعو کیا تاکہ پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کے لئے ایجنڈا پر تعاون حاصل کیا جائے۔

محترمہ بینظیر بھٹو نے میاں نواز شریف سے کہا کہ انہیں اس دعوت نامنے کا انتظار رہے گا اور جب یہ دعوت نامہ انہیں موصول ہو جائے گا تو اپنی پارٹی کے لیڈروں سے گفتگو کرنے کے بعد اس کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ کریں گی۔

متعلقہ عنوان :