مقبوضہ کشمیر‘حکومت مسرت عالم سمیت دیگر آزادی پسند وں کو حج بیت اللہ پر جانے کی اجازت دے ۔ عدالت کا حکم

جمعہ 22 دسمبر 2006 13:43

سرینگر (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22دسمبر2006 ) مقبوضہ کشمیر کی عدالت نے ریاستی حکومت سے کہا ہے کہ وہ آزادی پسند لیڈر اور مسلم لیگ کے چیئرمین مسرت عالم کے علاوہ تمام آزادی پسند عازمین حج کو حج بیت اللہ پر جانے کی اجازت دیدے- یہ حکم نامہ ہائی کورٹ کے جسٹس بشیر احمد کرمانی نے حکومت کو بھیجا ہے- جسٹس کرمانی نے کہاکہ چونکہ وقت کم ہے اور آخری فلائٹ روانہ ہونے والی ہے اس لیے مسرت عالم اور دیگر کو فوری طور پر سفری دستاویزات فراہم کی جائیں-دریں اثناء عدالت نے حکومت سے کہا کہ دیگر لوگوں کو بھی سفر بیت اللہ پر جانے کی اجازت دی جائے جنہیں کسی وجہ سے روک لیا گیا ہے-عدالت نے کہا کہ محمد یوسف شیخ کو بھی سعودی عرب جانے دیا جائے اور اسے جیل سے فوری طور پر رہا کیاجائے-

متعلقہ عنوان :