سابق وزرائے اعظم بے نظیر بھٹو اور نواز شریف کی فون پر گفتگو، نواز شریف کی جانب سے بےنظیر کو آل پارٹیز کانفرنس میں‌شرکت کی دعوت

جمعہ 22 دسمبر 2006 14:29

لندن ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22دسمبر2006 ) سابق وزرائے اعظم بے نظیر بھٹو اور میاں نواز شریف کے درمیان ٹیلیفون پربات چیت ہوئی ۔ جس میں ملک کی سیاسی صورت حال پر غور کیا گیا ۔

(جاری ہے)

بات چیت کے دوران مسلم لیگ کے قائد نے پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن کو بتایا کے انکی جماعت نے مستقبل کا سیاسی لائحہ عمل مرتب کرنے لے لئے لندن میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں وہ ان کی شرکت کے بھی خواہشمند ہیں۔

جس کے جواب میں بے نظیر بھٹو نے کہا کہ وہ دعوت نامہ موصول ہونے پر وہ اپنی پارٹی کے اراکین سے مشورہ کر کے کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ کریں گی ۔ میاں نواز شریف نے ، قاضی حسین احمد۔ اسفند یار ولی ، عمران خان اورمحمود اچکزئی سے بھی ٹیلیفو ن پر تبادلہ خیال کیا۔ ادھرجماعت اہل حدیث کے سربراہ سینیٹر ساجد میر نے بھی لندن میں میاں نواز شریف سے ملاقات کی۔

متعلقہ عنوان :