میاں محمد نوازشریف کا مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فون پر رابطہ،اے پی سی کے حوالے سے گفتگو

جمعہ 22 دسمبر 2006 21:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر۔2006ء ) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف نے گزشتہ روز قائد حزب اختلاف اور جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فون پر بات کی اور ان سے اے پی سی کے حوالے سے گفتگو کی ۔ مولانامحمد امجد خان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

میاں نواز شریف نے مولانافضل الرحمن کو لکھے گئے خط کے مندرجات کے حوالے سے بات کی اور کہا کہ وہ خط جلد ان تک پہنچ جائے گا۔

میاں نوازشریف نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک کی تمام جماعتوں کا اکٹھ وقت کی ضرورت ہے ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مجلس عمل تو تمام ایسی اور مذہبی قوتوں کے اتحاد کی حامی ہے اور ہمارے نزدیک ملک کے بحران کا حل بھی مشترکہ جدوجہد میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد سے ہی ملک آمریت سے نجات پا سکتا ہے ۔