کوئی الیکشن میں حصہ لینا چاہتا ہے یانہیں ،یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے تاہم نواز شریف اوربے نظیربھٹو کو اجازت نہیں ۔حقوق نسواں بل قرآن وسنت کے منافی نہیں۔ مجلس عمل عوام کو گمراہ کررہی ہے ۔۔۔ شوکت عزیز

ہفتہ 23 دسمبر 2006 14:56

میانوالی( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23دسمبر2006 ) وزیراعظم شوکت عزیز نے کہاہے کہ کوئی الیکشن میں حصہ لینا چاہتا ہے یانہیں یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے تاہم نواز شریف اوربے نظیربھٹوالیکشن میں حصہ لینے کے اہل نہیں اورنہ ہی ان کو اجازت دی جائے گی حقوق نسواں بل قرآن وسنت کے منافی نہیں مجلس عمل عوام کو گمراہ کررہی ہے یہ لوگ سیاست چمکانے کے لیے ریلیاں نکال رہے ہیں انہیں عوام سے کوئی دلچسپی نہیں حکومت کسی پارٹی سے ڈیل نہیں کررہی تاہم مذاکرات تمام مخالف جماعتوں سے ہوتے رہے ہیں اوراب بھی ہمارے دروازے کھلے ہیں ہفتہ کو جناح ہائیڈرو پاورپروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ جناح ہائیڈروپراجیکٹ میانوالی صدرپاکستان جنرل پرویزمشرف کے ویژن2005ء کے تحت تعمیر کیا جارہاہے تاکہ ملک وقوم کودرپیش پانی اورتوانائی کے سبب بڑھتے ہوئے بحران سے نمٹا جاسکے اورصدر پاکستان ویژن 2005ء کے تحت2015ء تک کالا باغ ڈیمز بنانے کا تہیہ کررکھا ہے ہائیڈرو پاورپراجیکٹ جناح بیراج کے علاوہ میگا پراجیکٹس پر کام ہورہاہے چھوٹے ڈیمز کے ساتھ ساتھ چھوٹے ہائیڈروپاورپراجیکٹ بھی بنائے جارہے ہیں تاکہ توانائی اورپانی کے بحران پر قابو پایا جاسکے تاکہ ملک وقوم کودرپیش مسائل کا ازالہ ممکن ہوسکے وزیراعظم شوکت عزیز نے کہاکہ موجودہ حکومت کو عوام کی مکمل تائید حاصل ہے اورعوام حکومت پر بھرپوراعتماد کرتے ہیں انشاء اللہ موجودہ حکومت کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن میں حصہ لے گی اورموجودہ حکومت پانچویں سال میں داخل ہوچکی ہے اورپہلی مرتبہ اسمبلیاں اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرینگی اس کا کریڈٹ صدر پاکستان جنرل پرویزمشرف کوجاتا ہے انہوں نے کہاکہ عوام کوچاہیے کہ آئندہ عام انتخابات میں روشن خیالی کی مخالف قوتوں کو شکست دیں اوردوبارہ پاکستان مسلم لیگ ق کومنتخب کریں کیونکہ ہماری حکومت کی کارکردگی سابقہ حکومتوں کے مقابلے میں اعلی رہی ہے اورہماری بہترین اصلاحات کی بدولت اس کے ثمرات عوام کی دہلیز تک پہنچ رہے ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت کسی بھی پارٹی سے کوئی ڈیل نہیں کررہی ہے اورنہ کریگی جہاں تک مذاکرات کا تعلق ہے تومذاکرات حکومت مخالف جماعتوں سے ہوتے رہے ہیں اوراب بھی ہمارے دروازے مذاکرات کی حد تک کھلے ہیں وزیراعظم شوکت عزیز نے کہاکہ تحفظ حقوق نسواں بل قطعی طورپر قرآن اورسنت کے منافی نہیں ہے متحدہ مجلس عمل تحفظ حقوق نسواں بل اور تحفظ حدودللہ کوخواہ مخواہ ایک ایشو بناکر عوام کو گمراہ کررہی ہے اورسیاست چمکانے کے لیے ریلیاں نکالنے اورجلسے وغیرہ کرکے مفادات حاصل کرنے کے چکر میں ہے ان کو ملک وقوم سے کوئی ہمدردی نہیں وہ صرف اورصرف اقتدار حاصل کرنے کے لیے سب کچھ کرنے پر تلے ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ موجودہ منتخب اسمبلیاں ہی دوبارہ پانچ سال کے لیے صدر جنرل پرویزمشرف کوصدر منتخب کریں گی اورعام انتخابات2008 میں ہونگے اسمبلیوں کی مدت میں کسی بھی قسم توسیع نہ ہوگی نومبر2007ء کے دوران عبوری حکومت قائم کردی جائے گی اورصدر پاکستان جنرل پرویزمشرف کی موجود میں آزاد الیکشن کمیشن آف پاکستان کی زیر نگرانی شفاف اورمنصفانہ الیکشن ہونگے کوئی الیکشن میں حصہ لینا چاہتا ہے یانہیں لینا چاہتا یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے تاہم میاں نواز شریف اور بے نظیر بھٹو الیکشن میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہیں اورنہ ہی ان کو اس کی اجازت دی جائے گی۔