پارلیمنٹ سے مستعفی ہو نے کا فیصلہ اٹل ہے، ملک میں گرینڈ الائس بننے والا ہے سپریم کورٹ صدر مملکت کی انتخابی سر گرمیوں پر از خود نوٹس لے، حافظ حسین احمد

ہفتہ 23 دسمبر 2006 21:41

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23دسمبر۔2006ء ) ممبر قومی اسمبلی اور ایم ایم اے کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ ملک میں گرینڈ الائس بننے والا ہے سپریم کورٹ صدر مملکت کی انتخابی سر گرمیوں پر از خود نوٹس لے پارلیمنٹ سے مستعفی ہو نے کا فیصلہ اٹل ہے ایم ایم اے لاج رکھ لے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مخدوم جاوید ہاشمی کی بیٹی کی شادی میں شرکت کے لئے لاہور سے ملتان پہنچنے پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ جنر ل پرویز مشرف نے ایک سال قبل ایک جماعت کا حق میں الیکشن مہم شروع کر رکھی ہے خانیوال میں جلسہ کے شرکاء سے ووٹ مانگتے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ جب وہ ووٹ مانگ رہے تھے تو لوگ ان سے پیاز پیاز کی ڈیمانڈ کررہے تھے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہم ان کو جکڑ چکے ہیں ان کا اقتدار ہچکیاں لے رہا ہے ایک اورسوال پر انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ سے مستعفی ہو نے کا فیصلہ ہمارا اٹل ہے ایم ایم اے ان کے فیصلے کی لاج رکھے گی تاہم ہم حکومت کو کسی قسم کا موقع فراہم نہیں کر نا چاہتے جس سے وہ اپنے اقتدار کو طویل دے سکے انہوں نے کہاکہ سوال یہ ہے کہ ان کی نگرانی میں ہونے والے انتخابات کی کریڈ یبلٹی کیا ہوگی الیکشن کمیشن سوالیہ نشان ہے ۔