وزیراعلی پنجاب راولپنڈی اور اس کے عوام کیلئے بڑے ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے۔ موجودہ حکومت کی قابل عمل پالیسیوں اور انقلابی اصلاحا ت کے عمل سے تعمیر وترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے ۔ شیخ رشید

اتوار 24 دسمبر 2006 17:27

راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین24دسمبر2006 ) وفاقی وزیر ر یلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کل (پیر) کو اپنے دورہ راولپنڈی کے موقع پر راولپنڈی اور اس کے عوام کیلئے بڑے ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے موجودہ حکومت کی قابل عمل پالیسیوں اور انقلابی اصلاحا ت کے عمل سے تعمیر وترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے راولپنڈی میں جاری میگا پراجیکٹس کی تکمیل سے عوام کی تقدیر بدلے گی ہم نے وسائل کا رخ راولپنڈی کی طرف موڑ دیا ہے وزیر اعلی پنجا ب کے دوروے کی تیاریا ں مکمل کرلی ہیں راولپنڈی کے شیر دل عوام وزیر اعلی پنجاب کا تاریخی استقبال کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو وزیر اعلی پنجا ب کے آج ( پیر ) کو دورہ راولپنڈی اور بڑے عوامی جلسہ عام کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے موقع پر این این آئی سے بات چیت کے دوران کیا اس موقع پر ناظم راول ٹاؤن شیخ راشد شفیق سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر جمال ناصر  کوآرڈینیٹر ڈویلپمنٹ پروگراما چوہدری عدنان سمیت دیگر بھی موجود تھے وزیر ریلوے نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب آج پیر کو ڈھوک مٹکا ل میں نئے ویمن ڈگری کالج کا افتتاح کریں گے جس کے بعد وزیر اعلی پنجاب ایک بڑ ے عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے اور ہم نے وزیر اعلی پنجاب کے د ورے کی تیاریوں کو مکمل کرلیا ہے وزیر اعلی پنجاب کا راولپنڈی کے عوام آج عظیم الشان استقبال اور خیر مقدم کریں گے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب اپنے دورہ ر اولپنڈی کے دوران راولپنڈی کی تعمیر و ترقی کیلئے بڑے ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے شیخ رشید احمد نے کہا کہ موجودہ حکومت نے وسائل کا رخ راولپنڈی کی طرف موڑ دیا ہے عوام کی خدمت کے لئے اپنا دن رات ایک کردیا ہے جس کی بدولت تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے عوام ہمارے اور ہم ان کے ساتھ ہیں ۔