قوم کی جنگ لڑنے انتخابات سے قبل ہر صورت پاکستان آؤنگا ۔ نواز شریف

منگل 26 دسمبر 2006 18:35

مریدکے(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین26دسمبر2006 ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ مہنگائی ‘بے روز گاری اور خودکشیوں کی علمبردار حکومت کے جانے کا وقت آگیاہے اور قوم بہت جلد آمریت کے چہیتوں سے حساب لینے والی ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری سجاد چھینہ کوٹیلیفون پر انکی شادی کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے میاں نوازشریف نے کہا کہ قوم دیکھ چکی ہے کہ کس نے انکے ساتھ تاریخی دھوکے کئے ‘ روٹی ‘کپڑا اور مکان چھینا ‘مہنگائی ‘بے روز گاری اور خود کشی کی دلدل میں کس نے قوم کو دھکیلا ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے قوم کی خاطر جیل اور جلا وطنی برداشت کی اب قوم کی جنگ لڑنے کیلئے انتخابات سے قبل ہر صورت پاکستان آؤنگا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قوم آج جس حال میں ہے میرا دل اس پر خون کے آنسو روتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :