چین میں شمالی کورین کارگو جہاز غرق ہوگیا‘ 17افراد لاپتہ

بدھ 27 دسمبر 2006 11:44

بیجنگ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین27دسمبر2006 ) چین میں شمالی کورین کارگو جہاز سمندر میں غرق ہوگیا جس کے نتیجے میں سترہ افراد ڈوب کر لاپتہ ہوگئے جن کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چین کی سرکاری ایجنسی کے مطابق شمالی کورین کارگو جہاز چین کے شمالی ساحلی علاقے میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر سمندر میں غرق ہوگیا حادثہ کے باعث سترہ افراد ڈوب کر لاپتہ ہوگئے۔ امدادی حکام نے لاپتہ ہونے والے افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ حادثے کے وقت جہاز میں عملے کے پچیس ارکان سوار تھے۔ آٹھ افراد کو بروقت امدادی کارروائی کرکے بچالیا گیا ہے جبکہ دیگر افراد کی تلاش کیلئے بھی امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :