نواز شریف کا قاضی حسین احمد کے نام خط، خط میں اٹھائے گئے نکات سےمکمل اتفاق ہے۔ قاضی حسین احمد

بدھ 27 دسمبر 2006 14:11

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین27دسمبر2006 ) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے حکومت کے خلاف تحریک کے لیے مشترکہ نکات پر اتفاق کے لیے متحدہ مجلس عمل کے صدر قاضی حسین احمد کے نام خط لکھا ہے ۔ جو مسلم لیگ (ن) پنجاب کے ٴصدر سردار زوالفقار کھوسہ اور سیکرٹری جنرل راجہ اشفاق سرور نے قاضی حسین احمد کے حوالے کیا ۔

(جاری ہے)

خط میں آئین کو بارہ اکتوبر سے پہلے والی صورت میں بحال کرنے ،صدر مشرف کی موجودگی میں انتخابات میں حصہ نہ لینے اور بیرون ملک مقیم لیڈروں کی وطن واپسی جیسے نکات اٹھائے گئے ہیں۔

ایم ایم اے کے صدر قاضی حسین احمد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خط میں اٹھائے گئے نکات پر انہیں مکمل اتفاق ہے تاہم ان مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی ضرورت ہے جس پر اپوزیشن کی کچھ جماعتیں ہچکچاہٹ کا شکار ہے